جامشورو :انڈس ہائی وے پر مسافر بس الٹنے سے 6 افراد جاں بحق

انڈس ہائی وے پر مسافر بس الٹنے سے فائل فوٹو انڈس ہائی وے پر مسافر بس الٹنے سے

حادثہ دڑی گائینچو سٹاپ کے قریب پیش آیا ، چھ مسافر موقع پر ہی دم توڑ گئے ، زخمی مسافروں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا

جام شورو میں انڈس ہائی وے پر مسافر بس الٹنے سے چھے افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوگئے ۔

یہ افسوسناک واقعہ دڑی گائینچو سٹاپ کے قریب پیش آیا جب شہداد کوٹ سے کراچی جانے والی مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی ۔

حادثے میں کراچی کے رہائشی چھ مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ،

ان میں تین بچے بھی شامل ہیں جبکہ زخمی مسافروں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے سبب پیش آیا ۔

install suchtv android app on google app store