وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ،سابق وزیراعظم کےناقابل ضمانت وارنٹ جاری

یوسف رضاگیلانی یوسف رضاگیلانی

وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹڈاپ اسکینڈل میں سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی سمیت دس ملزمان کو مفرور قراردیتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔

وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے ٹڈاپ کے مزید سات مقدمات میں چالان پیش کردیا۔

عدالت نے چالان منظور کرتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی، وزیراعظم ہاؤس کے سابق سیکریٹری زبیر سمیت دس ملزمان کو مفرر قرار دیتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔

ملزمان میں سابق ڈی جی ٹڈاپ عبدالکریم، فرہان جونیجو، مہرہارون ، وقار احمد اور دیگر شامل ہیں۔ ملزمان نے 2008 میں فریٹ کی سبسڈی کی مد میں قومی خرانے کو اربوں روپےکا نقصان پہنچایا۔

install suchtv android app on google app store