ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے نئی درخواست دائر کرنیکا حکم

ماڈل ایان علی فا ئل فوٹو ماڈل ایان علی

ماڈل کا نام عدالتی حکم پر نکال دیا تھا ، ای سی ایل میں نام دوبارہ شامل کرنے کیلئے نیا نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا: ایڈیشنل اٹارنی جنرل

منی لانڈرنگ سکینڈل میں ملوث ماڈل گرل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے نئی درخواست دائر کرنے کا حکم دیا گیا ہے ، آج سندھ ہائیکورٹ میں ماڈل گرل کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کے روبرو بیان دیا کہ ماڈل گرل کا نام عدالت کے حکم پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا تھا مگر ان کا نام دوبارہ ای سی ایل میں شامل کرنے کیلئے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا ، انہوں نے کہا کہ ماڈل گرل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے نئی درخواست دائر کی جائے ۔

install suchtv android app on google app store