عمران فاروق قتل کیس ، ایف آئی اے کا عبوری چالان جمع

عمران فاروق قتل کیس ، ایف آئی اے کا عبوری چالان جمع فوٹو فائل

چالان میں ملزم محسن علی کو براہ راست قاتل اور معظم علی ، خالد شمیم کو معاونت کار قرار دیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم رہنما عمران فاروق کے قتل کا مقدمہ اہم مرحلے میں داخل ، ایف آئی اے کا عبوری چالان جمع ، انسداد دہشت گردی عدالت کا کہنا ہے کہ بارہ مئی سے اڈیالہ جیل میں سماعت ہو گی ۔

عمران فاروق قتل کیس اہم موڑ پر ، ایف آئی اے عبوری چالان جمع کرانے میں کامیاب ، ساتویں بار جمع کرائے گئے چالان میں عمران فاروق کا ڈیتھ سرٹیفیکیٹ اور دیگر متلقہ دستاویزات بھی منسلک ۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جج کوثر عباس زیدی کے روبرو جمع کرائے گئے چالان میں ملزم محسن علی کو براہ راست قاتل اور معظم علی ، خالد شمیم کو معاونت کار قرار دیا گیا جبکہ ملزم معظم پر رقم فراہم کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ۔

تفتیشی آفیسر شہزاد ظفر کا کہنا ہے کہ محسن اور کاشف کامران نے چھریوں کے وار سے عمران فاروق کو قتل کیا ، آئندہ سماعت بارہ مئی کو اڈیالہ جیل میں ہو گی ۔

 

install suchtv android app on google app store