کراچی میں پانی کی قلت، ایم کیو ایم کا پاور ہاؤس چورنگی پر احتجاج

کراچی میں پانی کے بحران پر ایم کیو ایم نے پاور ہاؤس چورنگی پر احتجاج کیا۔ مظاہرے میں متحدہ کے ارکان اسمبلی ،کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی شدید قلت کے خلاف ایم کیو ایم کے زیر اہتمام پاور ہاؤس چورنگی پر مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے میں ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی، رابطہ کمیٹی کے ارکان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

متحدہ کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کے باعث شہر میں پانی کا بحران پیدا ہوا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پانی کی فراہمی لئے نئے منصوبے بنائے جائیں اور شہریوں کو ہائیڈرنٹ مافیا کے چنگل سے نجات دلائی جائے۔

install suchtv android app on google app store