کارکنوں کو چن چن کر قتل کیا جا رہا ہے: ایم کیو ایم

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کہا ہے کہ متحدہ جن خدشات کا اظہار کرتی تھی وہ سچ ثابت ہو رہے ہیں، سید علی حسین شاہ بخاری کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، ایم کیو ایم کے کارکنوں کو چن چن کر قتل کیا جا رہا ہے۔

رابطہ کمیٹی کے اراکین وزیر اعلیٰ ہر واقعہ پر کمیٹیاں تشکیل دے دیتے ہیں انہیں کمیٹیوں سے آگے جا کر کارروائیاں کرنا ہوں گی، کراچی میں دہشت گرد تنظیمیں کھلے عام کارروائیاں کر رہی ہیں، ڈاکٹرز، وکلاء اور متحدہ کے کارکنوں کو چن چن کر قتل کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی نے کہا کہ ایم کیو ایم جن خدشات کا اظہار کرتی تھی وہ سچ ثابت ہو رہے ہیں۔

آج صبح وکیل سید علی حسین شاہ بخاری کو گھر سے ہائی کورٹ آتے ہوئے کسی نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا، سید علی حسین ایم کیو ایم کے اہم کارکن تھے، ان کی موت ہمارے لئے بہت بڑا نقصان ہے، علی حسین ایم کیو ایم لاء فرم کے بھی سرگرم رکن تھے، انہوں نے سوگواران میں ایک بیوہ اور بچے چھوڑے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ہمیں بتائے کہ کالعدم تنظیموں کو کیفرکردار تک کون پہنچائے گا، کالعدم تنظیمیں کھلے عام کارروائیاں کر رہی ہیں اور وزیر اعلیٰ ہر واقعے پر کمیٹیاں تشکیل دے دیتے ہیں، کمیٹیاں مسائل کا حل نہیں انہیں کمیٹیوں سے آگے جا کر عملی اقدامات اٹھانا ہوں گے، عدالتی امور کا بائیکاٹ کرنے پر ہم سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے دل سے مشکور ہیں، ہائی کورٹ کی طرف سے لواحقین کیلئے 20لاکھ امداد کے مطالبے کیلئے حمایت کرتے ہیں سندھ حکومت فوری طور پر متاثرہ خاندان کو امدادی رقم جاری کرے۔

install suchtv android app on google app store