کالا باغ ڈیم اور سندھ کی تقسیم نہیں ہونے دینگے: عمران خان

کالا باغ ڈیم اور سندھ کی تقسیم نہیں ہونے دینگے: عمران خان فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کو مطمئن کئے بغیر سندھ کی تقسیم نہیں ہونے دینگے، انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم بھی سندھ کے عوام کی مرضی کے بغیر تعمیر نہیں کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار عمران خان نے لاڑکانہ میں ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ گو نواز گو کا مطلب گو زرداری گو ہے کیونکہ یہ دونوں اس نظام کو تحفظ دے رہے ہیں، جس میں عوام کا استحصال کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا بلدیاتی نظام لائیں گے کہ جس میں عوام کو انصاف ان کی دہلیز پر ملے گا۔

install suchtv android app on google app store