ایم کیو ایم نے مہاجر صوبے کا مطالبہ کردیا

ایم کیو ایم نے مہاجر صوبے کا مطالبہ کردیا فائل فوٹو

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران 'مہاجر' صوبہ بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

یہ مطالبہ ایم کیو ایم کے رکن کامران اختر نے جمعہ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیش کیا۔

کامران اخترکا کہنا تھا کہ 'سندھ کے اردو بولنے والوں کو امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، لہذا ہمارا مطالبہ ہے کہ مہاجروں کا الگ صوبہ بنایا جائے'۔

ایم کیو ایم رہنما نے دعویٰ کیا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران میرٹ کو نظر انداز کیا گیا، جب کہ سنٹرل ایڈمیشن پالیسی میں بھی آٹھ ہزار طلباء کو داخلہ نہیں دیا گیا۔

کامران اختر کا کہنا تھا کہ وہ سندھ کے اردو بولنے والوں کی جانب سے یہ مطالبہ پیش کر رہے ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ کے رکن کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے ایم کیو ایم نے سندھ ، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی مخلوط حکومت سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store