کراچی:3 روزہ پولیو مہم،7لاکھ 80ہزاربچوں کو قطرےپلائےجائینگے

شہر قائد میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا، انسداد پولیو مہم کے دوران سات لاکھ اسی ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

 

محکمہ صحت سندھ کے مطابق پولیو رضا کاروں کی سیکیورٹی کے لئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں، اس دوران سات لاکھ اسی ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے۔، انسداد پولیو مہم شہر کی 75 یونین کونسلز میں چلائی جائے گی۔پولیو مہم ملیر، سائیٹ ایریا، قائد آباد، گلشن اقبال، گڈاپ، سمیت دیگر علاقوں میں چلائی جا رہی ہے، یہ مہم تین روز تک بلا تعطل جاری رہے گی۔

install suchtv android app on google app store