کراچی: شہر میں فائرنگ و دیگر واقعات میں 4 افراد جاں بحق

شہر قائد میں فائرنگ و دیگر واقعات میں دو رینجرز اہلکاروں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

کراچی کے علاقے لانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب رینجرز کی چوکی کے قریب نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے دو رینجرز اہلکار دوران علاج دم توڑ گئے۔

زرائع کے مطابق حملہ آوار سیکیورٹی گارڈز کی وردیوں میں ملبوس تھے،رضویہ ندی کے نیچے سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی مقتول کی شناخت نہیں ہوئی۔

رات گئے فرینٹر کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا۔

install suchtv android app on google app store