کراچی: پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ مذہبی انتہا پسندی اوردہشت گردی ہے، فاروق ستار

ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ اگر الطاف حسین کی باتوں پر توجہ دے کر طالبان کے خلاف پہلے کارروائی کی جاتی تو ملک کو اتنا نقصان نہ اٹھانا پڑتا۔ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ مذہبی انتہا پسندی اور دہشت گردی ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ مذہبی انتہا پسندی اور دہشت گردی ہے۔

پاکستان کے داخلی استحکام، معاشی ترقی اور قومی یکجہتی کیلئے ضروری ہے کہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے اور بڑھتی ہوئی مذہبی انتہا پسندی پر قابو پانے کیلئے مستقل بنیادوں پر ٹھوس اور موٴثر اقدامات کئے جائیں۔

انہوں نے یہ بات لندن میں ایم کیوایم یوکے زیر اہتمام ہونے والی دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنے خطاب میں کہا اگر ملک میں طالبانائزیشن کو نہیں روکا گیا تو یہ ملک کے لئے انتہائی تباہ کن ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کی باتوں پر توجہ دینے کے بجائے ان کا مذاق اڑایا گیا اور ملک میں بڑھتی ہوئی طالبانائزیشن سے انکار کیا گیا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ طالبان قبائلی علاقوں سے نکل کر خیبر سے کراچی تک پھیل گئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store