لاہور:ادارہ منہاج الحسین میں سالانہ مجلس عزا

ادارہ منہاج الحسین لاہو رمیں امام حسن علیہ سلام کی شہادت کی مناسبت سے سالانہ مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا-

جس میں علماء کرام اور زاکرین نے شہدائے کربلا کی تعلیمات پر روشنی ڈالی،رپورٹ کر رہے ہیں لاہور سے میاں امتیاز علی-

امام حسن علیہ سلام کی شہادت کی مناسبت سے ادارہ منہاج الحسین لاہور میں سالانہ مجلس عزا کا انقعاد کیا گیا،جس میں علماء کرام اور زاکرین نے خانوادہ رسول کے فضائل و مصائب بیان کیے-

علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے شان اہل بیت بیان کی،اور کہا کہ کربلا ہمیں صبر محبت اور معاشرے میں بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے-

مجلس میں میر حسن میر،میر سجاد میر،میر حسن حیدر تکلم علامہ آل عباس نقوی، علامہ ریاض حسین رضوی نے شرکت کی-

install suchtv android app on google app store