عمران خان کا بڑا دعویٰ حکومت وقت سے پہلے ختم ہو جائے گی

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ نون لیگ کے لوگ خود کو نوازشریف سے الگ کر رہے ہیں، ہوسکتا ہے حکومت وقت سے پہلے ختم ہو جائے۔ انہوں نے کہا حکومت جانے کے 90 دن بعد انتخابات ہو جانے چاہئیں۔

عمران خان نے خانپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نون لیگ کے لوگ خود کو نوازشریف سے الگ کر رہے ہیں، ہوسکتا ہے حکومت وقت سے پہلے ختم ہو جائے۔ انہوں نے کہا حکومت جانے کے 90 دن بعد انتخابات ہو جانے چاہیں۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا سیاحت سے جو پیسا آئے گا وہ کے پی کے کی عوام پر خرچ کیا جائے گا، ہم کوشش کر رہے ہیں ہر سال سیاحت کیلئے 4 نئی ریزارٹس کھولیں۔

انہوں نے کہا ماضی میں قیمتی چیزیں چوری ہو کر باہر گئیں، آثار قدیمہ کو میوزیم میں رکھنا چاہیے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ شریف مافیا وی آئی پی طریقوں سے اپنے خلاف احتساب کا رخ پھیرنا چاہتا ہے۔ کرپشن کیسز سے بچنے کیلئے شریف خاندان جتنے ہتھکنڈے استعمال کرے گا، عوام کا ان کی کرپشن پر اتنا یقین پختہ ہوگا۔

install suchtv android app on google app store