سانحہ ماڈل ٹاؤن کی انکوائری رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی انکوائری رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش فائل فوٹو

پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جسٹس باقر نجفی کمیشن کی انکوائری رپورٹ لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ کر روبرو پیش کردی ہے۔ تین رکنی بنچ ان کیمرہ جوڈیشل کمیشن رپورٹ کا جائزہ لے گا۔

جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں لاہورہائیکورٹ کے فل بنچ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی انکوائری رپورٹ منظرعام پر لانے سے متعلق پنجاب حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔ عدالت نے حکومت پنجاب کی جانب سے جوڈیشل انکوائری رپورٹ پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہوم سیکریٹری پنجاب کو فوراً رپورٹ چیمبر میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

عدالتی احکامات کی روشنی میں ہوم سیکریٹری پنجاب نے رپورٹ دوپہر تین بجے عدالت میں پیش کردی۔ سماعت کے دوران سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کے وکلاء خواجہ احمد طارق رحیم اور اظہر صدیق نے دلائل دیئے کہ جوڈیشل انکوائری کی رپورٹ کو پبلک کرنا ضروری ہے۔ اس رپورٹ میں سانحہ وقوع پذیر ہونے کی وجوہات بیان کی گئی ہیں۔

عوامی تحریک کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے حکومتی کی اس دلیل کو مسترد کردیا کہ رپورٹ عوامی دستاویز نہیں ہے۔ کیس کی آئندہ سماعت 16 نومبر کو ہوگی۔

install suchtv android app on google app store