کور کمانڈر لاہور کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات

وزیراعلیٰ شہبازشریف سے نئے تعینات ہونے والے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے ملاقات کی وزیراعلیٰ شہبازشریف سے نئے تعینات ہونے والے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے ملاقات کی

گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ شہبازشریف سے نئے تعینات ہونے والے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سلامتی و استحکام کیلئے ہم آہنگی کی فضا برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کور کمانڈر لاہور کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے۔

سیاسی و عسکری قیادت کے متفقہ فیصلوں کے باعث دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شاندار کامیابیاں ملی ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیاسی و عسکری قیادت سمیت پوری قوم ایک صفحے پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ پاکستان کی بقا کی جنگ ہے۔ شہداء کی لازوال قربانیوں کا ثمر امن کی صورت میں ملا ہے۔ پوری قوم شہداء کی عظیم قربانیوں کوسلام پیش کرتی ہے۔

دوسری جانب گورنر ہاؤس میں کور کمانڈر لاہور نے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ سے بھی ملاقات کی ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ مادر وطن کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ ملک کی سلامتی اور ناموس کیلئے پوری قوم اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ فوجی جوانوں کی قربانیاں تاریخ کا سنہری باب ہیں۔

کور کمانڈر لاہور نے کہا کہ پاک فوج اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں احسن طریقے سے نبھا رہی ہے۔ ملک کی سرحدوں کا تحفظ اور اندرونی امن سب کی اولین ترجیح ہے۔

install suchtv android app on google app store