لاہور میں اسپیشل بچوں پر تشدد کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر

نیا چہرہ لیکن کرتوت پرانے خصوصی توجہ کے مستحق بچوں سے جانوروں جیسا سلوک، لاہور میں اسپیشل بچوں پر بس میں تشدد کی ایک اور ویڈیو منظرعام پرآ گئی، گڈ گورننس کے دعویداروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے۔

نیا چہرہ مگر کرتوت پرانے،، بے رحم، ایک سے بڑھ کر ایک، اسکول بس یا ٹارچر سیل، انسانیت سے عاری ایک اور سفاک چہرہ بے نقاب، اسپیشل بچوں پر تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔

کنڈیکٹر بچے کو مار پیٹ کرنے کے ساتھ گالیاں بھی دیتا رہا، ایک کے بعد دوسرا واقعہ، سرکاری عملے کی پیشہ وارانہ تربیت پر سوالات اٹھنے لگے۔

اب بھی سزا ملے گی یا پھر باہمی رضا مندی سے معاملہ ٹھپ کر دیا جائےگا، صلح کے نام پر خصوصی بچوں کے مجبور والدین کو اور کتنا مجبور کیا جائے گا،، اس سے قبل بھی خصوصی بچوں کی اسکول بس میں کنڈکٹر اور عملہ بچوں کو تشدد کا نشانہ بنا چکا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی خصوصی بچوں کی سکول بس میں کنڈکٹر اور عملے نے بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا، خبر نشر ہونے کے بعد حکومت نے سرکاری سکول کے پرنسپل اور ملوث افراد کو معطل جبکہ پولیس نے بس ملازمین حافظ عثمان اور اکرم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا تھا۔

 

install suchtv android app on google app store