دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن، مریم نواز نے انتخابی مہم شروع کردی

سابق وزیر اعظم کی صاحبزدای مریم نواز سابق وزیر اعظم کی صاحبزدای مریم نواز

سابق وزیر اعظم کی صاحبزدای مریم نواز نے دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن کی انتخابی مہم شروع کر دی،کہتی ہیں نواز شریف کو دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا۔

این اے ایک سو بیس کے ضمنی الیکشن کے بعد مریم نواز حلقے کے پہلے دورہ پہنچی،مزنگ میں مسلم لیگ ن کے مرکزی دفتر میں کارکنوں سے ملاقات میں حلقے کے مسائل پر بات کی۔

اس موقع پر مریم نواز نے الیکشن کے دوران یو سی پینسٹھ کے نتائج پر اظہار ناراضی بھی کیا،کہا کہ مقامی اختلافات کی وجہ سے بعض یوسیز کے نتائج تسلی بخش نہیں تھے،پارٹی ورکرز اختلافات ختم کرکے منظم انداز میں کام کریں،حلقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا این اے ایک سو بیس کے عوام نے ثابت کیا ن لیگ ہی پاکستانی عوام کی اصل ترجمان ہے،لوگوں کی محبت کا شکریہ ادا کرتی ہوں،والدہ کی طبیعت پہلے سے بہتر ہوئی ہے،آپ لوگ میری والدہ کی مکمل صحت یابی کے لیےدعا کریں۔

install suchtv android app on google app store