ن لیگی حکومت ملک کوہمیشہ مشکل میں چھوڑ کرجاتی ہے: آصف زرداری

پاکستان پیپلزپارٹی کےشریک چیئرمین آصف علی زرداری پاکستان پیپلزپارٹی کےشریک چیئرمین آصف علی زرداری

پاکستان پیپلزپارٹی کےشریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت ملک کوہمیشہ مشکل میں چھوڑ کرجاتی ہے۔

سابق صدر پشاور کے4روزہ دورے کےبعد لاہوریاترا پرہیں جہاں انھوں نے بلاول ہاؤس لاہور میں پارٹی رہنماؤں سےملاقات کی ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ اب میدان میں نکلنے کا وقت آگیا ہے،پارٹی بھی اپنی تیاریاں مکمل کرلے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی ماحول بن چکا ہے ،چاروں صوبوں میں پارٹی کومتحرک کریں گے۔ انھوں نے کہا حکومت کی نااہلیوں کی فہرست بہت لمبی ہے۔

ان کا کہناتھا کہ مسلم لیگ ن کی ہمیشہ پالیسی رہی ہے کہ وہ آنے والی حکومت کوبدترین معاشی صورتحال سے دوچار کرے۔

install suchtv android app on google app store