سانحہ ماڈل ٹاون؛لاہور ہائی کورٹ کے بنچ کی درخواستوں کی سماعت سے معذرت

سانحہ ماڈل ٹاون؛لاہور ہائی کورٹ کے بنچ کی درخواستوں کی سماعت سے معذرت سانحہ ماڈل ٹاون؛لاہور ہائی کورٹ کے بنچ کی درخواستوں کی سماعت سے معذرت

ہائی کورٹ کے بنچ نے سانحہ ماڈل ٹاون کی رپورٹ منظر عام پر لانے اور حکومتی انٹرا کورٹ اپیل کے معاملے کی سماعت کرنے سے انکار کردیا۔

جسٹس یاور علی کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے سانحہ ماڈل ٹاون سے متعلق جسٹس باقرنجفی کی رپورٹ پبلک کرنے اور اپیل کی درخواستوں پر سماعت کا آغاز کیا تو عدالت نے کہا کہ ایک ہی معاملے پر مختلف نوعیت کی درخواست آچکی ہیں جن کی سماعت ایک ساتھ ممکن نہیں۔

جسٹس یاور نے درخواستوں پر سماعت کرنے سے معذرت کردی جس سے کیس کی سماعت کے لیے قائم بنچ ٹوٹ گیا۔ جسٹس یاور نے کیس سے متعلق فائلیں چیف جسٹس ہائی کورٹ کو ارسال کرتے ہوئے معاملہ چیف جسٹس کے سپرد کردیا۔

واضح رہے کہ پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاون پر بننے والے کمیشن سے متعلق جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ منظرعام پر لانے کے لیے درخواست دائر کی تھی جب کہ حکومت ِ پنجاب نے رپورٹ پبلک کرنے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کی تھی۔

install suchtv android app on google app store