تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام، فیصل آباد میں اسلحے سے بھری گاڑی پکڑی گئی

تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام، فیصل آباد میں اسلحے سے بھری گاڑی پکڑی گئی تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام، فیصل آباد میں اسلحے سے بھری گاڑی پکڑی گئی

پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے علاقہ غیر سے پنجاب لائی گئی اسلحے سے بھری گاڑی پکڑ لی۔

فیصل آباد میں پولیس اور حساس اداروں نے مصدقہ اطلاع پر کارروائی کر کے علاقہ غیر سے لائی گئی اسلحے سے بھری گاڑی پکڑ لی۔

ذرائع کے مطابق 2 ملزمان کامران خان اور جمعدار خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن کا تعلق صوابی سے ہے اور ان کے قبضے سے 16 پسٹل، 19 رائفلیں اور 25 ہزار سے زائد گولیاں برآمد ہوئی ہیں جب کہ پولیس نے ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پکڑا گیا اسلحہ محرم الحرام کے دوران تخریب کاری کے لئے استعمال کیا جا سکتا تھا۔

install suchtv android app on google app store