خوشحالی شریفوں اور زرداریوں کیلئے نہیں غریبوں کیلئے ہونی چاہئے: عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان

طاقتور اپنے خلاف فیصلہ آنے پر 'مجھے کیوں نکالا؟' کا نعرہ لگا دیتا ہے، خوشحالی شریفوں اور زرداریوں کیلئے نہیں ہونی چاہئے، عمران خان کا دینہ میں فواد چودھری کے جلسے سے خطاب۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دینہ میں فواد چودھری کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کی ٹیم بنانے کا اعلان کر دیا، کہتے ہیں تحریک انصاف کے کھلاڑی ملک کیلئے کھیلیں گے، خوشحالی شریفوں اور زرداریوں کیلئے نہیں ہونی چاہئے، امیر اور غریب کا فرق بڑھ جائے تو معاشرہ پیچھے رہ جاتا ہے، چین نے سب سے پہلے امیر اور غریب میں فرق کم کیا لیکن پاکستان میں امیروں سے ٹیکس اکٹھا کرنے کی بجائے عوام پر ٹیکس لگایا جاتا ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان میں بجلی اور گیس برصغیر میں سب سے مہنگی ہے، ذوالفقار علی بھٹو بے نظیر لیڈر تھے، زرداری اور بلاول نے کیا کیا؟ وراثت کا کاغذ دکھا کر زرداری لیڈر بن گئے، لیڈر ایسے نہیں بنتا، جد و جہد کے بعد بنتا ہے۔ عمران خان نے استفسار کیا کہ مریم نواز اور چودھری نثار کا کیا مقابلہ؟ چودھری نثار نے بہت محنت کی، بلاول اور اعتزاز احسن کا کیا مقابلہ؟

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اپنی وجہ سے لیڈر بنتے تو آج نہ پوچھتے کیوں نکالا؟ انہوں نے الزام لگایا کہ نواز شریف ترکی کا آخری سلطان ہے، کہتا ہے پاکستان سے جو کرنا ہے، کرو مگر میرا پیسہ رہنے دو۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ یہ ملک کا خون چوس رہے ہیں، ان کو شکست دے کر نیا پاکستان بنائیں گے، لاہور ہائی کورٹ کے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ سامنے لانے کے فیصلے پر اللہ کا شکرگزار ہوں۔

install suchtv android app on google app store