این اے 120 سے کلثوم نواز بھاری اکثریت سے جیتےگی: مریم نواز

مریم نواز فائل فوٹو مریم نواز

این اے 120 کا ضمنی الیکشن، مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس میں پرویز رشید، پرویز ملک، مہر اشتیاق احمد، بلال یاسین کی شرکت کی، مریم نواز کے حلقے کے دورے اور ریلی کے شیڈول پر غور اور این اے 120 میں انتخابی مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔

این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے معرکے میں لیگی خواتین کا جوش و خروش بھی عروج پر پہنچتا جا رہا ہے۔ مریم نواز کی زیرصدارت خواتین کا اجلاس منعقد ہوا تو ہال شیر شیر کے نعروں سے گونج اٹھا۔ ایک متوالی تو شیر کی محبت میں ایسی دیوانی ہوئی کہ کھلونا شیر سر پر رکھ کر نعرے لگاتی رہی۔ خواتین کے اجلاس میں ایک بار پھر نواز شریف وزیر اعظم کے نعرے بھی لگتے رہے۔

اجلاس میں ضمنی الیکشن کے حلقے میں مریم نواز کے دورے اور ریلی کے شیڈول کا بھی جائزہ لیا گیا۔ عید کے فوراً بعد حلقے میں انتخابی مہم تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ والدہ کی انتخابی مہم مزید تیز کی جائے۔ مریم نواز کا یہ بھی کہنا تھا کہ مخالفین جان لیں کہ انہیں یہاں سے بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مریم نواز نے پی پی 139 کے ایک اور اجلاس کی بھی صدارت کی اور انتخابی امور کے حوالے سے اہم فیصلے کئے۔

install suchtv android app on google app store