راجن پور سے اغوا کئے گئے 7 پولیس اہلکار بازیاب

راجن پور، پولیس کا مغوی اہلکاروں کی بازیابی کیلئے آپریشن فائل فوٹو راجن پور، پولیس کا مغوی اہلکاروں کی بازیابی کیلئے آپریشن

راجن پورمیں پولیس نے آپریشن کے دوران7مغوی اہلکاروں کو بازیاب کرا لیا راجن پور میں کل الٹی گنگا بہنے لگی ۔ڈاکوں نے 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا تھا ۔ 

مغوی پولیس اہلکاروں کی بازیابی کیلئے آپریشن رات گئے کیا گیا جس میں پولیس اور ڈاکوﺅں کے درمیان کئی گھنٹے فائرنگ جاری رہی جس کے نتیجے میں 7 مغوی اہلکاروں کو بازیاب کرا لیا گیا جبکہ ڈاکوتاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرارہونے میں کامیاب ہو گئے۔ 

مزید پڑھیں: راجن پور: ڈاکوئوں نے ایلیٹ فورس کے 7 اہلکار اغوا کرلئے

پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران اغوا کاروں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تاہم  ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

بازیاب کرائے گئے اہلکاروں میں لقمان، ذیشان، شاکر، صابر، جمشید ، صفدر اور مزمل شامل ہیں۔

ڈی پی او راجن پور کاکہنا ہے کہ مغوی اہلکاروں کو کامیاب آپریشن کے بعد بازیاب کرایا گیا اور آپریشن میں راجن پور،رحیم یار خان، مظفرگڑھ اور ڈی جی خان پولیس نے حصہ لیا۔

install suchtv android app on google app store