مریم نواز نے خاندان میں اختلاف کی خبروں کی تردید کردی

مریم نواز نے شریف خاندان میں اختلافات کی یکسر تردید کر تے ہوئے کہا ہے کہ شریف خاندان میں اختلافات کے خواہمش مندوں کو دھول چاٹنی پڑے گی۔

این اے ایک سو بیس کے انتخابی معرکے سے قبل شریف خاندان میں اختلافات کی خبروں کی مریم نواز نے سختی سے تردید کرتے ہوئے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ شریف خاندان میں اختلافات کی خبروں کو مسترد کرتےہوئے بتایا کہ حمزہ شہباز اور پرویز ملک مشترکہ طور پر این اے ایک سو بیس کی انتخابی مہم دیکھ رہے ہیں۔

ن لیگ کے ترجمان نے بھی شریف خاندان میں اختلافات کی افواہوں کی تردید کردی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ نون لیگ میں اختلافات کی اس کے حریفین کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی۔

مریم اور حمزہ ملکر پرویز ملک کے ساتھ این اے ایک سو بیس کی انتخابی مہم پر کام کر رہے ہیں۔

اس سے قبل این اے ایک سو بیس کی انتخابی مہم کے حوالے سے حمزہ شہباز کی زیر صدارت اجلاس بھی ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر ملک پرویز،کامران مائیکل، ایم این اے مہر اشتیاق، شائستہ پرویز ملک، میاں مرغوب احمد اور لارڈ میئر لاہور سمیت پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔

install suchtv android app on google app store