گجرات: سیوریج سسٹم ناکارہ

گجرات میں نکاسی آب کا نظام گزشتہ دو ماہ سے ناکارہ ہوچکا ہے، بارشوں کا پانی گلیوں میں جمع ہونے سے شہری شدید اذیت میں مبتلا ہیں،، شہریوں نے خواتین اور بچوں کے ساتھ مل کر انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا اور اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا.

 گجرات کی حسین کالونی جہاں پندرہ سو سے زائد  مکین  رہائش پزیر  ہیں،، کالونی میں  نکاسی آب  کا نظام  گزشتہ دو ماہ سے ناکارہ پڑا ہے،، جبکہ ہونیوالی بارشوں  کا پانی ابھی تک نہیں  نکالا جا سکا ہے،، کالونی کی گلیوں میں پانی کی نکاسی نہ ہونے سے دودو  فٹ سے  زائدپانی کھڑا ہوگیا ہے،،اور کھیل کے میدان بھی پانی کی نذر ہوگئے ہیں،، سیوریج کا پانی پینے کے صاف پانی میں شامل ہونے سے شہری مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہیں،،اس موقع پر اہل علاقہ  نے خواتین  اور بچوں سمیت  گندے پانی میں کھڑے ہوکر انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا،، مظاہرین کا کہناتھا کہ سیاسی قیادت ووٹ لیکر رفو چکر ہو جاتی ہے،، ان کا کہنا تھا کہ مسائل حل کرنا  تو دور کی بات علاقہ مکینوں کا حال پوچھنا تک گوارا نہیں کرتے،،  گنداپانی گلیوں میں جمع ہونے سے علاقہ  موذی بیماریوںکا گڑھ بن چکا ہے،،مقامی آباد ی نےمیونسپل کارپوریشن کے دفتر کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے نکاسی آب کے نظام کو فوری درست کرنے کا پر زور مطالبہ کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store