کندیاں: رکشہ ڈرائیورز ٹیکس کے خلاف سراپا احتجاج

میونسپل کمیٹی کندیاں کی طرف سے لگا ئے جانے والے ٹیکس کے خلاف رکشہ ڈرائیوروں کا دوسرے روز بھی احتجاج جاری ہے،، مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم بچوں کا پیٹ پالیں یا ٹیکس ادا کریں.

میونسپل کمیٹی کندیاں کی طرف سے لگا ئے جانے والے ٹیکس کے خلاف رکشہ ڈرائیورزنے دوسرے روز بھی شدید احتجاج کرتے ہوئے چشمہ روڈ کو بلاک کر دیا،، مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ غریب لوگ ہیں ، گزر اوقات مشکل سے ہوتی ہے،، میونسپل کمیٹی اضافی ٹیکس لگا کر ان کا معاشی قتل کر رہی ہے
ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں بھی ٹیکس لگا دیئے گئے تھے جبکہ احتجاج کے نتیجہ میں انتظامیہ نے ٹیکس ختم کردیا تھا،،لیکن اب اب دوبارہ ٹیکس لگادیا گیا ہے،، مہنگائی کے اس دور میں دو وقت کی روٹی کمانا بہت ہی مشکل ہے اب ٹیکس کی مد میں ماہانہ کی بنیاد پر تین سو روپے کہاں سےلائیں گے،،مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ ان کی داد رسی کی جائے اور ٹیکس لگانے کا فیصلہ فی الفور و اپس لیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store