ٹوبہ ٹیک سنگھ: ڈی ایچ کیو اسپتال کے خاکروب تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم.

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تین ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر ڈسٹر کٹ ہسپتال کے خاکروب کام بند کرکے سراپا احتجاج بن گئے،، خاکروبوں کی کام چھوڑ ہڑتال کے باعث ہسپتال میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے.

سراپا احتجاج یہ افراد ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈسٹر کٹ ہسپتال کے خاکروب ہیں ۔۔ جو گزشتہ تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پرہسپتال میں کام بند کرکے احتجاج کر رہے ہیں ۔۔۔
خاکروبوں کا کہنا ہے کہ کئی مہینوں سے تنخواہ نہیں ملی جس کی وجہ سے ان کے بچے فاقوں پر مجبور ہو گئے ہیں
دوسری جانب ڈی ایچ کیو ہسپتال میں خاکروبوں کی ہڑتال کی باعث جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے ۔ جس کے وجہ سے ہسپتال میں آنے والوں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پر رہا ہے.

install suchtv android app on google app store