خانیوال:ڈسڑکٹ اسپتال گندگی کا مرکز.

خانیوال کا ڈسڑکٹ اسپتال گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے،،جس کے باعث اسپتال علاج گاہ سے زیادہ بیماریوں کی آماجگاہ بن چکا ہے،،جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔

خانیوال کا ڈسڑکٹ اسپتال گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو کر بیماریوں بانٹنے لگاہے،، ذرائع کے مطابق صفائی کے عملے کی جانب سے اسپتال میں استعمال شدہ سرنجز، انجکشنز اور خالی بوتلیں تلف نہیں کی جاتیں،، جبکہ ایمرجنسی، آ پریشن تھیٹر، اور وارڈز کی گندگی ہسپتال کے پلاٹ میں پھینک دی جاتی ہے،، اور اسپتال کا کچرے کو ٹھکانے لگانے والا پلانٹ عرصہ دراز سے بند پڑا ہے،، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ صفائی کا عملہ اسپتال کے اس استعمال شدہ مواد کو رات میں آگ لگا دیتا ہےجس کے باعث مضر صحت دھواں وارڈز تک پہنچ جاتا ہے،، جس کی وجہ سے مریض صحت یاب ہونے کی بجائے مزید بیمار ہو رہے ہیں،، انتظامیہ کے اس عمل سے اسپتال کی اپنی رہائشی کالونی بھی شدید متاثر ہو رہی ہے،، ضرورت اس امر کی ہے کہ انتظامیہ اس کوتاہی کا فوری نوٹس لے اور ڈاکٹرز سمیت مریضوں کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے اسپتال کی صفائی کو یقینی بنایا جائے۔

 

install suchtv android app on google app store