ننکانہ صاحب میں دریائے راوی کا پانی منڈی فیض آبادکے قریب کئی دیہات میں داخل ہورہا ہے ،

ننکانہ صاحب میں دریائے راوی کا پانی منڈی فیض آبادکے قریب کئی دیہات میں داخل ہورہا  ہے ،، جس  کے باعث سینکڑوں ایکڑ پر کاشت دھان اور کماد کی فصل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ  ہے ، متاثرین کا اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور حفاظتی اقدامات کر نے کا مطالبہ کیا  ہے۔

حالیہ دنوں میں ہو نے والی بارشوں کے بعد دریائے راوی کا پانی منڈی فیض آباد کے قریب بھچو کی پار ،شیخ دا ٹیوب ویل، ٹھٹھہ گجراں ،ٹھٹھہ گورایاں ،صادق داکھوہ،ٹھکر ہالو کی ،ڈیرہ حاکم ڈوگر،ڈیرہ رحمت ڈوگر ، ڈیرہ مہر اللہ دتہ سمیت کئی چھوٹے بڑے دیہات میں داخل ہو نے لگا ہے ،جس کی وجہ علاقہ مکین گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں ، دریا کے پانی کی وجہ سے سینکڑوں ایکڑ پر کاشت دھان ،کماد ،مکئی اور دیگر چارہ جات کی فصلوں کو نقصان پہنچ رہا ہے ،علاقہ میں آمد و روفت نہ ہو نے کی وجہ سے علاقہ میں مکینوں اور جانوروں کے لئے خوراک کی کمی کا بھی سامنا ہے ،چیئر مین یونین کونسل  کا کہنا  ہے کہ ہمارا واحد زریعہ روزگار زراعت ہے اور پچھلے کئی سالوں سے بر وقت حفاظتی اقدامات نہ ہو نے کی وجہ سے دریائے راوی کا پانی ہر سال ہماری فصلوں کو نقصان پہنچاتا ہے جس کی وجہ سے ہمیں سارا سال مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے بتایا کہ اگر پنجاب اور ضلعی حکومت کی طرف سے بروقت حفاظتی اقدامات کر لئے جائیں تو نقصان کو کم سے کم کیا جا سکتا ہے ، انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام سے معاملے کا فوری نوٹس لے کرنقصان کی صورت میں علاقے کو آفت زدہ قرار دینے اور حفاظتی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store