اپوزیشن قسمت سےنہیں لڑسکتی: مریم نواز

دختر اول مریم نواز دختر اول مریم نواز

دختر اول مریم نواز نے مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہےکہ تم سازش کرسکتےہو،حسد کرسکتے ہو، غیراخلاقی کام کرسکتےہو لیکن قسمت سےنہیں لڑسکتے۔

جیسے جیسے پاناما کیس کا فیصلہ قریب آرہا ہے حکومتی اراکین اور اپوزیشن میں رسہ کشی بڑھتی جارہی ہے۔

وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیٖغام میں اپوزیشن پر غصہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اختلاف وزیراعظم کے خلاف سازش کرسکتی ہے،حسد کرسکتی ہے، غیراخلاقی کام کرسکتی ہے مگر وزیراعظم کے مخالفین قسمت سےنہیں لڑسکتے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا یہ بھی کہناتھا کہ اللہ جسےچاہتا ہے عزت دیتاہے۔

install suchtv android app on google app store