لاہور: ریڑھی لگانے والے طالبعلم کی میٹرک میں‌ اول پوزیشن

لاہور بورڈ کے تحت ہونے والے میٹرک آرٹس گروپ کے امتحانات میں ریڑھی لگانے والے محمد اسامہ نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ آرٹس گروپ میٹرک کے امتحانات میں میں پہلی پوزیشن لینے والا طالب علم اسامہ ایک محنت کش ہے جو لُنڈا بازار شیخوپورہ میں ریڑھی لگا کراپنے خاندان کا پیٹ پالتا ہے اور تعلیمی اخراجات پورے کرتا ہے۔

شیخوپورہ کا رہائشی اسامہ گھریلو اخراجات پورے نہ ہونے کی وجہ سے ریڑھی لگانے پر مجبور ہے اور اپنے غریب والدین اور بہن بھائیوں کے اخراجات پورے کرتا ہے۔

اسامہ گورنمنٹ فرقان شہید اسکول شیخوپورہ کا طالب علم ہے، علم کا دلدادہ اسامہ مستقبل کے لیے سنہرے خواب آنکھوں میں سجائے اپنی تعلیم جاری رکھے ہوئے ہے اور بہتر روزگار حاصل کر اپنے گھر والوں کے حالات بدلنے کے لیے پُر امید ہے۔

خیال رہے اس سے قبل پنجاب کے *ایک پسماندہ علاقے کی جھونپڑی میں رہنے والی غریب لڑکی نے بھی تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کر کے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی تھی جسے حکومت پنجاب نے مالی اعانت اور* انعامات سے نوازا تھا۔

install suchtv android app on google app store