آرمی چیف کی زیر صدارت لاہور میں اہم اجلاس، سیکیورٹی امور پر غور

  • اپ ڈیٹ:
جنرل باجوہ لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے جنرل باجوہ لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت لاہور میں اہم سیکیورٹی اجلاس جاری ہے جس میں لاہور دھماکے اور آپریشن ردالفساد کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

لاہور میں سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت امن وامان کی صورتحال پر اعلی سطحی اجلاس جاری ہے جس میں آرمی چیف کو لاہور میں ارفع کریم ٹاور فیروز پور روڈ پر دھماکہ کے بارے میں آگاہ کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق آرمی چیف کی سربراہی میں جاری اجلاس میں اہم سیکورٹی معاملات سمیت پنجاب میں آپریشن رد الفساد میں اب تک ہونے والی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

آرمی چیف قمر باجوہ نے لاہور پہنچنے کے بعد جنرل اسپتال کا بھی دورہ بھی کیا جہاں انہوں فیروز پور روڈ پر دھماکے کے زخمیوں کی خیریت دریافت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فیروزپور روڈ پر ارفع کریم ٹاور کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں 9 پولیس اہلکاروں سمیت 26 افراد شہید اور 52 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

install suchtv android app on google app store