فیصل آباد بورڈ: ڈرائیور کے بیٹے نے میٹرک کے امتحانات میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

  • اپ ڈیٹ:

میٹرک بورڈ کے امتحان میں سرکاری اسکول کے طالب علم اور غریب ڈرائیور کے بیٹے نے تیسری پوزیشن لے لی۔

ذرائع کے مطابق فیصل آباد بورڈ میں میٹرک کے امتحان میں سرکاری اسکول کے طالب علم حافظ محمد زید نے تیسری پوزیشن لے کر ثابت کردیا کہ مقصد نیک ارادے مضبوط اور جذبے جواں ہوں تو کامیابی قدم چومتی ہے۔

گورنمنٹ ہائی اسکول فیصل آباد کے طالب علم حافظ محمد زید نے میٹرک جنرل گروپ میں 975 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ حافظ محمد زید کے والد نجی کمپنی میں 15 ہزار ماہانہ تنخواہ پر ڈرائیور ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہونہار طالب علم نے بتایا کہ والد نے بھاری اخراجات کے باوجود انہیں تعلیم ڈلائی۔

اس موقع پر انہوں درپیش مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گاؤں سے اسکول بہت دور اور روزانہ سفر طویل فاصلہ طے کرکے اسکول پہنچنا پڑتا ہے، آنے جانے میں مشکلات کا سامنا رہا لیکن ہمت نہیں ہاری تاہم باقی بھائیوں کے لئے اسکول جانے کی سہولت نہیں جس کی وجہ سے ان کی تعلیم میں رکاوٹ حائل ہیں۔

پوزیشن ہولڈر طالب علم کے والد محمد اسلم نے کہا کہ کم آمدنی کے باوجود بچوں کو تعلیم دلوانا ان کا خواب ہے۔

install suchtv android app on google app store