بھارت نے سکھ یاتریوں کو پاکستان جانے سے روک دیا

اطلاعات کے مطابق سکھ یاتریوں نے پاکستان نہ جانے دینے پر اٹاری ریلوے اسٹیشن پر بھارتی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ اطلاعات کے مطابق سکھ یاتریوں نے پاکستان نہ جانے دینے پر اٹاری ریلوے اسٹیشن پر بھارتی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔

بھارت نے مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی میں شرکت کرنے والے سکھ یاتریوں کو پاکستان جانے سے روک دیا ہے۔ سکھ یاتریوں کو 29 جون سے شروع ہونے والے سکھ مذہب معروف شخصیت مہاراجہ رنجیت کی برسی کی تقریبات میں شریک ہونے کے لیے پاکستان آنا تھا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق نے بتایا کہ بھارت کی سکھ برادری نے 300 سے زائد ویزوں کی درخواست دی تھی جسے پاکستان کی حکومت نے منظور کر لیا تھا اور تمام لوگوں کو ویزے جاری کر دیے تھے۔

صدیق الفاروق نے بتایا کہ انہوں نے یاتریوں کے پاکستان میں قیام کے لیے رہنے، کھانے پینے اور سفر کے لیے انتظامات بھی مکمل کرلیے تھے اور انہیں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ محکمۂ ریلوے پاکستان نے 28 جون کو طے شدہ معاملات کے تحت سکھ یاتریوں کو لانے کے لیے خصوصی ریل گاڑی لاہور سے بھارت کے سرحدی اسٹیشن اٹاری روانہ کی جسے بھارتی حکام نے اپنی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔

کئی گھنٹے کے انتظار کے بعد ریل گاڑی کو پاکستانی حدود سے ہی خالی واپس لوٹنا پڑا۔ اطلاعات کے مطابق سکھ یاتریوں نے پاکستان نہ جانے دینے پر اٹاری ریلوے اسٹیشن پر بھارتی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔

مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی مرکزی تقریب 29 جون کو گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں ہو گی۔

بھارت کی جانب سے سکھ یاتریوں کو پاکستان جانے سے روکنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل بھارت نے رواں ماہ جوڑ میلے میں شرکت کے لیے پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کو بھی روک دیا تھا۔

install suchtv android app on google app store