مستحق اور بے سہارا افراد کو خوشیوں میں شریک کرنا ہی اصل عید ہے: شہبازشریف

وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف

وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے عید کےموقع پر سانحہ احمد پور شرقیہ پر ہر دل رنجیدہ اور ہرآنکھ نمناک ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہدا کی لازوال قربانیوں کو بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

عید الفطر کے موقع پر ملت اسلامیہ اور اہلِ پاکستان کےنام اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عید الفطر اللہ تعالیٰ کا مسلمانوں کیلئے خاص انعام اور تحفہ ہے، جو محبت اور باہمی اتفاق و اتحاد کا پیغام لے کر آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم سانحہ احمد پور شرقیہ کے جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، جبکہ زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ مستحق اور بے سہارا افراد کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنا ہی اصل عید ہے۔ آج کے دن ہمیں وطن کی حفاظت کیلئے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والوں کی عظیم قربانیوں کو بھی یاد رکھنا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store