وزیر اعظم کاآئل ٹینکر حادثے کےجاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے لئے نوکریوں کااعلان

وزیراعظم نواز شریف وزیراعظم نواز شریف

وزیراعظم نواز شریف نے آئل ٹینکر حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے لئے نوکریوں کا اعلان کر دیا۔ دورہ بہاولپور میں زخمیوں کی عیادت بھی کی انہیں دس، دس لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کئے۔

وزیراعظم نواز شریف نے احمد پور شرقیہ میں جائے حادثہ کا دورہ کیا اور حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے بھی ملاقات کی۔وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے دیا جانے والا معاوضہ کسی بھی زندگی کا نعم البدل نہیں ہے لیکن مالی امداد سے لواحقین اور زخمیوں کے دکھوں کا کچھ مداوا ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کا بلند حوصلہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی اور حادثے میں زخمی ہونے والے افراد اور جاں بحق افراد کے لواحقین کو سرکاری نوکریاں بھی دی جائیں گی جبکہ حکومت غربت اور بے روز گاری کے خاتمے کے لئے بھرپور اقدامات بھی کر رہی ہے۔

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نے اس قومی سانحے پر بھی سیاست کی جو انتہائی افسوسناک ہے، اس قسم کی سیاست ملک میں نہیں ہونی چاہیئے، دکھ کی اس گھڑی میں دوسروں کے زخموں پر نمک چھڑکنا قطعی طور پر مناسب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے اور ہم اس کی تہہ تک پہنچیں گے اور اس واقعہ کو قوم کے لئے مثال بنائیں گے۔

قبل ازیں وزیراعظم نواز شریف کو سرکٹ ہاؤس بہاولپور میں کشمنر نے حادثے سے متعلق بریفنگ دی۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ حادثہ صبح 6 بج کر 25 منٹ پر پیش آیا جس میں 265 افراد متاثر ہوئے، حادثے میں 140 افراد زخمی اور 125 زخمی ہوئے جنہیں مختلف اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

install suchtv android app on google app store