بہاولپور ، آئل ٹینکر میں لگنے والی آگ نے کئی خاندانوں سے عید کی خوشیاں چھین لیں

بہاولپور ، آئل ٹینکر میں لگنے والی آگ نے کئی خاندانوں سے عید کی خوشیاں چھین لیں فائل فوٹو

بہاولپور کے قریب احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر میں لگنے والی آگ نے کئی خاندانوں سے عید کی خوشیاں چھین لیں، کئی گھروں میں صف ماتم بچھ گئی ، حادثے میں جاں بحق ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق قریبی آبادیوں سے تھا۔

بہاولپور کے قریب احمد پور شرقیہ میں المناک حادثے نے خوشیوں کو ٖغم میں بدل دیا ، آئل ٹینکر میں لگنے والی آگ نے کئی گھروں کے چراغ گل کر دئیے۔

ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی اکثریت کا تعلق قریبی آبادیوں سے ہے، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ افراد کا تعلق بستی کھوکھراں، بستی رمضان جوئیہ، نذیر آباد، موضع محراب والا، گلن لاڑ، بستی ڈیسی، بستی دادا پوترا اور بستی بھٹیاں سے بتایا گیا ہے ۔

جاں بحق ہونے والے افراد کے گھروں میں صف ماتم بچھی ہے ،، جبکہ کئی ورثا اپنے پیاروں کی لاش کے منتظر ہیں ، اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں  جبکہ علاقے کی فضا سوگوار ہے ۔

install suchtv android app on google app store