آئل ٹینکر میں آگ بھڑکنے سے 123افراد جاں بحق ہونے پر شہباز شریف کا اظہار افسوس

وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر میں آگ بھڑکنے سے ایک سو تئیس سے زائد افرادکے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ واقعے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے ۔انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہے ۔

مزید پڑھیں: احمد پور شرقیہ: نیشنل ہائی وے پر آئل ٹینکر کو آگ لگنے سے 123 افراد جاں بحق

وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کی انکوائری حکم دیتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔واضح رہے کہ احمد پور شرقیہ میں قومی شاہراہ پر ٹائر پھسلنے سے آئل ٹینکر الٹ گیا ،جس کے بعد مقامی لوگوں نے ٹینکر سے بہتا پیٹرول جمع کرنا شروع کردیا اور اسی دوران دھماکے کے ساتھ ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی ۔

install suchtv android app on google app store