ملک میں کہیں بھی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی: خواجہ آصف

وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف

وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف نے کہاہے کہ ملک میں کہیں بھی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی پیرکو بجلی کاشارٹ فال دوہزارآٹھ سودومیگاواٹ تھا۔

وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ بجلی کی پیداوار پندرہ ہزارنوسوچھبیس میگاواٹ رہی۔انہوں نے کہاکہ ملک میں بجلی کی طلب اٹھارہ ہزار سات سو اٹھائیس میگاواٹ تھی، جس کے باعث بجلی کاشارٹ فال دوہزارآٹھ سودومیگاواٹ رہا۔

وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف کایہ بھی کہنا تھا کہ ملک بھرمیں کہیں بھی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی۔ جن علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے وہ اعلانیہ ہے جسے کم کرنے کی ہرممکن کوشش جاری ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store