موجودہ نظام اشرافیہ کے ہاتھوں یرغمال بن گیا ہے: سراج الحق

سراج الحق سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے موجودہ نظام اشرفیہ کے ہاتھوں یرغمال بن گیا۔ ایوانوں کے دروازے یوتھ کیلئے کھولنا چاہتے ہیں۔ آئندہ الیکشن میں 50 فیصد ٹکٹ نوجوانوں کو دیں گے۔

لاہور میں جماعت اسلامی یوتھ انٹرا پارٹی الیکشن میں پولنگ اسٹیشن کے دورے کےدوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی یوتھ کا انٹرا پارٹی الیکشن دوسری جماعتوں کیلئے مثال ہے۔ 2 لاکھ 30 ہزار نوجوان نئی قیادت کا انتخاب کر رہے ہیں، پاکستان کا نوجوان معاشرتی انصاف چاہتا ہے۔

انہوں نےکہا کہ حکمرانوں کے پاس نوجوانوں کیلئے کوئی ویژن نہیں، پاکستان کو امریکہ اور آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر نہیں چلنے دیں گے۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ حکومت نے فاٹا کے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا نہیں کیا۔

install suchtv android app on google app store