چکوال میں ٹرک اور وین کی ٹکر، 5 افراد جاں بحق

ایمبولینس فائل فوٹو ایمبولینس

تھانہ ڈھڈیال کے علاقے مونا کے نزدیک کیری اور ٹرک میں تصادم سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق اور 6 بچے زخمی ہوگئے۔

چکوال میں تھانہ ڈھڈیال کے علاقے مونا کے نزدیک کیری راولپنڈی سے چک بازید جا رہی تھی کہ تیزرفتاری کے باعث مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 6 بچے زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جن میں 3 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا تاہم واقعہ کے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں عبد الرحیم، عبدالشکور، زاہد اقبال، مہوش اور راحیلہ شامل ہیں، جاں بحق افراد کی لاشوں کو کاغذی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store