رمضان المبارک میں سحروافطار کے دوران لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی: عابد شیرعلی

پانی وبجلی کے وزیرمملکت عابدشیرعلی پانی وبجلی کے وزیرمملکت عابدشیرعلی

پانی وبجلی کے وزیرمملکت عابدشیرعلی نے کہاہے کہ حکومت نے ملک میں توانائی کی قلت پر قابو پانے کیلئے پن بجلی، گیس اور کوئلے کے منصوبے شروع کررہی ہے۔

سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک بالخصوص تھر کے علاقے میں کوئلے کے وسیع ذخائرموجود ہیں اور ان علاقوں میں بجلی گھر قائم کرکے مکمل ان سے استفادہ کیاجائے گا۔

وزیرمملکت نے کہاکہ رمضان المبارک میں سحروافطار کے دوران لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

عابد شیرعلی نے کہاکہ صنعتی شعبے کوبلاتعطل بجلی فراہم کی جارہی ہے۔

install suchtv android app on google app store