آپریشن ردالفساد: پنجاب کے مختلف شہروں سے 19 مشتبہ افراد زیر حراست

پنجاب کے مختلف شہروں سے 19 مشتبہ افراد زیر حراست فائل فوٹو پنجاب کے مختلف شہروں سے 19 مشتبہ افراد زیر حراست

آپریشن رد الفساد کے تحت پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران 19 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ مشتبہ افراد سے اسلحہ، لیپ ٹاپ، غیر ملکی کرنسی، نفرت انگیز مواد اور غیرملکی پاسپورٹ برآمد ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاری ہے جس کے تحت پنجاب کے مختلف شہروں اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، سیالکوٹ، اٹک اور قصور میں سرچ اور انٹیلی جنس بیس کارروائیاں کی گئیں جس میں 19 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

مزید جانئیے: آپریشن رد الفساد: مختلف شہروں میں سرچ آپریشن، متعدد ملک دشمن گرفتار

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق سرچ اور خفیہ اطلاعات پر کی جانے والی کارروائیوں میں پنجاب رینجرز، پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ طور پر حصہ لیا جب کہ گرفتار 19 مشتبہ افراد سے اسلحہ، لیپ ٹاپ، غیر ملکی کرنسی، نفرت انگیز مواد اور غیرملکی پاسپورٹ بھی برآمد ہوئے۔

install suchtv android app on google app store