سیالکوٹ میں لڑکی نے فیس بک پر دوست بننے والے لڑکے کورقم ہتھیا کر مارڈالا

سیالکوٹ میں لڑکی نے فیس بک پر دوست بننے والے لڑکے کورقم ہتھیا کر مارڈالا فائل فوتو

 فیس بک پر دوستی کرنے والی لڑکی نے لڑکے کو گھر بلاکر رقم ہتھیا کر مبینہ طور پر مارڈالا جب کہ نوجوان کی لاش 3 روز بعد کھیتوں سے ملی۔

 گوجرانوالہ کے رہائشی شیرون کی فیس بک پر سیالکوٹ کی رہائشی لڑکی نائلہ سے دوستی ہوئی، نائلہ نے شیرون کو شادی کرکے بیرون ملک لے جانے کے سہانے خواب دکھا کر گھر بلایا اور شیرون لڑکی سے ملنے اس کے گھر چلاگیا تاہم 3 روز لاپتہ رہنے کے بعد شیرون کی کھیتوں سے لاش ملی جسے پولیس نے تحویل میں لیکر تفتیش کا آغاز کردیا۔

پولیس کے مطابق لڑکے کے والدین نے گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی جس پر تھانہ بدیانہ پولیس نے کارروائی کا آغاز کیا جس کے دوران پولیس کو نامعلوم نوجوان کی کھیتوں سے لاش ملی۔

پولیس کا کہنا تھا دوران تفتیش جب لڑکی نائلہ کے گھر پر چھاپا مارا گیا تو گھر سے لڑکے کے کپڑے اور دیگر سامان برآمد ہوا تاہم لڑکی بیرون ملک فرار ہوگئی جب کہ اس کے والدین کو حراست میں لے کر مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store