قوم کو شہداکی لازوال قربانیوں پر ناز ہے: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف

وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناہےکہ آج ملک وقوم کے لیے قربان کرنے والےقوم کے ہیرو ہیں،شہدا کی لازوال قربانیوں پر قوم کو ناز ہے۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے ملاقات کی جس میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

شہبازشریف اور کورکمانڈر لاہور نے دہشت گردی کے خلاف جنگ،افسروں،جوانوں کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نےکہاکہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان نےنئی تاریخ رقم کی،انہوں نےکہاکہ شہدا کی عظیم قربانیوں کو رائیگاں نہیں جائیں گی۔

شہبازشریف کا کہناتھاکہ پاک فوج ہرقسم کےچیلنج کا مقابلہ کرنےکی صلاحیت رکھتی ہے،جبکہ ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیےسب کو مل کر بھرپورکردار اداکرنا ہے۔

واضح رہےکہ اس سے قبل گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا تھاکہ بزدلانہ کارروائیاں قوم کےعزم کو غیر متزلزل نہیں کرسکتی ہیں۔

install suchtv android app on google app store