سانحہ مال روڈ: لاہور دھماکے کے سہولت کار کا اعترافی بیان

سہولت کار انوار الحق سہولت کار انوار الحق

پنجاب حکومت نے مال روڈ پر ہونے والے دھماکے کے سہولت کار کا اعترافی بیان جاری کردیا جس میں ملزم نے اعتراف کیا کہ لاہور دھماکے کا مقصد پولیس والوں کو ہدف بنانا تھا اور اس کی پلاننگ افغانستان میں کی گئی تھی۔

سانحہ مال روڈ میں ملوث دہشت گرد کے سہولت کار انوار الحق نے اپنے اعترافی ویڈیو بیان میں بتایا کہ اس کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے ہے جب کہ وہ کالعدم جماعت الاحرار کے لیے کام کرتا ہے۔

مزید جانیں: لاہور حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی: وزیراعلیٰ پنجاب

سہولت کار نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میری عرفیت ابو ہریرہ رکھی گئی ہے، میں خودکش حملہ آور کو پشاور سے اپنے ساتھ لایا تھا جب کہ مجھے کہا گیا کہ آپ نے پولیس والوں کو ٹارگٹ کرنا ہے۔

یہ بھی جانیں: لاہورمال روڈ خود کش حملے کا سہولت کار سمیت درجنوں افراد گرفتار

سہولت کار نے مزید اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ حملے کے لیے خودکش جیکٹ 15 سے 20 روز قبل مجھے پہنچائی گئی تھی جب کہ مجھے ایک سے 2 لاکھ روپے دینے کا کہا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store