حکومت کے خلاف احتجاج کا آغاز کر دیا، آج پہلامرحلہ ہے: قمر زمان کائرہ

قمر زمان کائرہ قمر زمان کائرہ

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء قمرزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو آج پنجاب کی دھرتی پر نکل رہے ہیں۔ حکومت کے خلاف احتجاج کا آغاز کر دیا ہے جس کا آج پہلا مرحلہ ہے، جبکہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

بلاول ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی وسطیٰ پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

آج کی ریلی کا آغاز سگیاں سے ہوگا، پیپلزپارٹی عوام کی جماعت ہے، بھرپورریلی ہوگی۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں سے مل کر حکومت پر دباو بڑھائیں گے اور حکومت کے خلاف پورے ملک میں احتجاج کریں گے۔

install suchtv android app on google app store