چار مطالبات پورے نہ ہوئے، پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں میدان میں نکل آئی

 بلاول آج لاہور تا فیصل آباد ریلی کی قیادت کریں گے فائل فوٹو بلاول آج لاہور تا فیصل آباد ریلی کی قیادت کریں گے

چار مطالبات پورے نہ ہونے پر پیپلز پارٹی میدان میں نکل آئی۔ بلاول بھٹو کی قیاد ت میں لاہور سے فیصل آباد تک ریلی کا آغاز ہوگیا ہے، جیالوں نےخوشی میں رقص کیا اور نعرے لگائے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم سب کو اسی سال نواز شریف اور شہباز شریف سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے، لاہور سے حکومت مخالف ریلی کی روانگی سے قبل خطاب کے دوران انہوں نے کہا حکومت کے خلاف تیر کمان سے نکل چکا ہے اور اب بہت جلد عوام کو نواز شریف اور شہباز شریف سے چھٹکارے کی خبر بھی ملے گی۔

اس موقع پر کارکنوں کی بہت بڑی تعداد بھی موجود تھی جنہوں نے بلاول بھٹو کے قافلے کی روانگی سے قبل ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے ۔ 

بلاول بھٹو زرداری ریلی کے دوران 4 مقامات پرخطاب کریں گے۔ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت کسی کے ایجنڈے پر نہیں، بلکہ اپنے ایجنڈے پر نکلتی ہے۔ بات اب 4 نکات سے آگے نکل چکی ہے۔

پیپلزپارٹی نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے احتجاجی تحریک کا آغاز کیا ہے۔ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کہتے ہیں کہ حکومت پر دباو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ احتجاج کا نکتہ آغازہے۔

سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ گیس اوربجلی کا نظام بری طرح ناکام ہوچکا ،پروپیگنڈا ہی پروپیگنڈا ہے، کام کچھ بھی نہیں۔

پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن اور نیئر بخاری کہتےہیں کہ پیپلز پارٹی کسی کے نہیں،بلکہ اپنے ایجنڈے پر نکلتی ہے۔

بلاول بھٹو کی قیاد ت میں ریلی کے موقع پر جگہ جگہ استقبالی کیمپوں پرکارکنوں کا جوش وخروش دید نی ہے ،جیالوںنے خوشی میں بھنگڑے ڈالے۔

ریلی سے قبل بلاول بھٹو زرداری کو امام ضامن باندھا گیا۔ اس موقع پر سیکورٹی کیلئے پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔

بلاول بھٹو زداری اپنا پہلا خطاب سگیاں، دوسرا شیخوپورہ ،تیسرا مانانوالہ اور چوتھا فیصل آباد میں کریں گے۔

 

install suchtv android app on google app store