شیخوپورہ: سی ٹی ڈی، پولیس کی الگ الگ کارروائیاں، 4 دہشتگرد ،ایک ڈاکو ہلاک

شیخوپورہ: سی ٹی ڈی، پولیس کی الگ الگ کارروائیاں، 4 دہشتگرد ،ایک ڈاکو ہلاک فائل فوٹو

شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی اور پولیس نے الگ الگ کارروائیاں کر کے چار دہشتگرد اور ایک ڈاکو ہلاک کر دیا، سی ٹی ڈی کارروائی میں 3 دہشتگرد جبکہ مبینہ پولیس مقابلے میں 7 ڈاکو فرار ہوگئے۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ فیصل آباد بائی پاس پر کارروائی کے دوران چار دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے جبکہ 3 فرار ہونے میں کامیات ہوگئے۔

سی ٹی ڈی کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے کلاشنکوف، دستی بم، بارودی مواد اور حساس مقاما ت کے نقشے برآمد ہوئے اور ان کا تعلق کالعدم تنظیم سےتھا۔

دوسری جانب شیخوپورہ کے ہی کالا خطائی روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ سات فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کر کے لوٹ مار کر رہے تھے۔

install suchtv android app on google app store