موٹر وے پر شدید دھند حد نگاہ صفر ہوگئی ، ترجمان موٹرےپولیس

موٹر وے ایم ٹو لاہور سے شیخوپورہ اور پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کے لیے بند فائل فوٹو موٹر وے ایم ٹو لاہور سے شیخوپورہ اور پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کے لیے بند

موٹروے پر شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہو گئی، جس کے باعث موٹروے ایم ٹو کو لاہور سے شیخوپورہ اور پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کےلئے بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروےپولیس عمران شاہ کے مطابق جی ٹی روڈ پر کالا شاہ کاکو سے گوجرانوالہ تک تیس سے پچاس میٹرز تک دھند موجود ہے، شہری رات کے وقت اور دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ 

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ دھند کے دوران موٹروے کی بجائے جی ٹی روڈ پر سفر کیا جائے،اورگاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کیا جائے ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ شہری کسی مشکل صورت حال میں ہیلپ لائن ون تھری زیرو پررابطہ کریں،دوسری جانب لاہور ایئر پورٹ پرشدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشن معطل ہو کر رہ گیا ہے،جس سے بیس سے زائد پروازیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

install suchtv android app on google app store